24 جنوری، 2019، 2:03 PM

جنوبی کوریا میں سابق چیف جسٹس کو گرفتار کرلیا

جنوبی کوریا میں سابق چیف جسٹس کو گرفتار کرلیا

جنوبی کوریا کے سابق چیف جسٹس یانگ سونگ تائی کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور مقدمات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کے الزامات پرگرفتار کر لیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی کوریا کے سابق چیف جسٹس یانگ سونگ تائی کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور مقدمات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کے الزامات پرگرفتار کر لیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یانگ سونگ تائی پر سابق صدر پارک کے حق میں فیصلے دینے کےلیے ججوں پر دباؤ ڈالنے کا الزام بھی ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق چیف جسٹس کی فوری گرفتاری کا فیصلہ ان کی جانب سے شواہد کے مٹائے جانے کے خدشات کےپیش نظر کیا گیا ہے۔

News ID 1887545

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha