23 جنوری، 2019، 3:13 PM

اندرا گاندھی کی پوتی بھی سیاست میں آگئیں

اندرا گاندھی کی پوتی بھی سیاست میں آگئیں

بھارت کی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی پوتی پریانکا گاندھی نے سیاست میں باقاعدہ انٹری دے دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی پوتی پریانکا گاندھی نے سیاست میں باقاعدہ انٹری دے دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس نے پریانکا کو ایسٹ اتر پردیش میں پارٹی کا جنرل سیکریٹری بنادیا۔ کانگریس کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں پریانکا گاندھی کو جنرل سیکریٹری بنانے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق پریانکا فروری کے پہلے ہفتے میں عہدہ سنبھالیں گی۔ رپورٹس کے مطابق بھارت میں عام انتخابات مئی میں ہونے ہیں۔ یہ فیصلہ عام انتخابات اور پر یانکا گاندھی کی مقبولیت کو مد نظر رکھ کر کیا گیا ہے۔

News ID 1887526

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha