مہر خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان طالبان نے ملا عمر کے بیٹے اور سینئر رہنما ملا محمد یعقوب کی پاکستان میں ہلاکت کی خبروں کی تردید کردی ہے۔
ملا محمد یعقوب طالبان کے بانی رہنما ملا عمر کے سب سے بڑے بیٹے اور افغانستان کے 34 صوبوں میں سے 15 میں طالبان کے فوجی کمیشن کے سربراہ ہیں۔
ملا عمر یعقوب کی صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئی تھیں جسے طالبان نے یکسر مسترد کردیا ہے۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے منگل کو جاری بیان میں اس خبر کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سراسر جھوٹ ہے اور افغان حکومت اپنی شکست اور ندامت کو چھپانے کے لیے اس طرح کے جھوٹ گھڑ رہی ہے۔
آپ کا تبصرہ