مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا میں ایک بار پھر 6.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
انڈونیشیا کے شہر ربا میں 6.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی، امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ شہر سے 219 کلو میٹردور جب کہ زیر زمین گہرائی 25 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔
انڈونیشین حکام کے مطابق ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی جب کہ سونامی کا بھی کوئی خطرہ نہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں انڈونیشیا کے آبنائے سندا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے اور زیر آب لینڈ سلائیڈنگ سے سمندر میں تباہ کن سونامی رونما ہوئی جس کے نتیجے میں 429 افراد ہلاک جب کہ 800 سے زائد زخمی اور 159 لاپتہ ہوگئے تھے۔
آپ کا تبصرہ