روس نے وارسا میں ایران مخالف اجلاس میں شرکت کی درخواست کو مسترد کردیا

پولینڈ کے وزير خارجہ نے کہا ہے کہ روس نے وارسا میں ایران مخالف اجلاس میں شرکت کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پولینڈ کے وزير خارجہ پولینڈین نے کہا ہے کہ روس نے وارسا میں ایران مخالف اجلاس میں شرکت کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔ پولینڈ کے وزير خارجہ نے کہا کہ ایران مخالف اجلاس 13 اور 14 فروری کو وارسا میں منعقد ہوگا ، جس میں روس نے شرکت سے انکار کردیا ہے۔ پولینڈ کے وزير خارجہ نے کہا کہ روس نے ایران مخالف اجلاس کے ایجنڈے کو مشاہدہ کرنے سے پہلے ہی اس اجلاس میں شرکت کرنے سے انکار کردیا ہے۔

اس نے کہا کہ اس اجلاس میں ایران کو دعوت نہیں دی گئي ہے ۔ پولینڈ کے وزير خارجہ نے کہا کہ یورپی یونین کے رکن ممالک مشرق وسطی کے مسائل میں امریکہ کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ ادھر یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے بھی کہا ہے کہ وہ وارسا اجلاس میں شرکت نہیں کریں گی۔

ایسوسی ایٹڈ پریس نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی ممالک نے وارسا اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ اجلاس آئندہ ماہ وارسا میں امریکہ کے تعاون سے منعقد کیا جائے گا۔

News Code 1887482

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 15 =