مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میکسکو میں تیل کی ایک غیر قانونی پائپ لائن سے تیل چوری کے دوران لگنے والی آگ کے نتیجے میں کم از کم 66 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
تیل کی پائپ لائن میں آگ لگنے کا واقعہ دارالحکومت میکسکو سٹی کے شمال میں 105 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہڈالگو ریاست کے شہر تلاہو للپان میں پیش آیا اور دھماکے کے نتیجے میں لگنے والی آگ کے شعلے بلند ہوئے اور شہری ہر طرف مدد کے لیے پکارتے نظر آئے۔
جب واقعہ پیش آیا تو مقامی افراد غیرقانونی پائپ لائن سے بوتلوں سمیت دیگر اشیا میں تیل بھرنے میں مصروف تھے اور اسی وجہ سے بڑی تعداد میں ہلاکتیں بھی ہوئیں۔
خیال رہے کہ میکسکو کی حکومت نے تیل چوری کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے جس کے سبب 2017 میں میکسکو کو 3ارب ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔
میکسکو کے صدر آندرے لوپیز نے ہفتے کی صبح جائے وقوع کا دورہ کیا اور واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ریاستی حکومت سے متاثرہ افراد کی مدد کا مطالبہ کرتا ہوں۔
آپ کا تبصرہ