17 جنوری، 2019، 4:31 PM

مائیک پنس کا شام میں داعش کو شکست دینے کا دعوی

مائیک پنس کا شام میں داعش کو شکست دینے کا دعوی

شام میں داعش کے حملے میں 4 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد امریکی نائب صدر مائیک پنس نے دعوی کیا ہے کہ شام میں داعش کو شکست دے دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں داعش کے حملے میں 4 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد امریکی نائب صدر مائیک پنس نے دعوی کیا ہے کہ شام میں داعش کو شکست دے دی ہے۔

واشنگٹن میں امریکی دفتر خارجہ کی تقریب میں سفارت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے امریکی نائب صدر نے کہا کہ شام میں داعش کو شکست دے کر خلافت کو ختم کردیا گیا ہے۔ تاہم انہوں نے اپنے خطاب سے کچھ دیر قبل شمالی شام میں ہونے والے داعش کے خودکش حملے کا کوئی ذکر نہیں کیا جس میں 4 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

تجزیہ نگاروں کے مطابق امریکہ شام میں داعش کو مکمل شکست دینے میں کامیاب نہیں ہوا اور مائیک پنس کے بیان سے قبل داعش کا خودکش حملہ اس کی دلیل ہے۔

شام کے شہر منبج میں گذشتہ روز خود کش حملے میں 4 امریکی فوجیوں سمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

News ID 1887369

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha