تھر میں غذائی قلت کی وجہ سے مزید 6 بچے جاں بحق

پاکستانی صوبہ سندھ کے ضلع تھرپارکر میں غذائی قلت اور وائرل انفکیشن کے نتیجے میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 6 نوزائیدہ بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی صوبہ سندھ کے ضلع تھرپارکر میں غذائی قلت اور وائرل انفکیشن کے نتیجے میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 6 نوزائیدہ بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ مٹھی، ننگرپارکر اور چھاچھرو سمیت متخلف علاقوں سے علاج کے لیے پہنچنے والے تمام بچوں کی اموات مٹھی کے سول ہسپتال میں ہوئی۔ غذائی قلت اور وائرل انفکیشن کی وجہ سے رواں برس جاں بحق ہونے والے بچوں کی مجموعی تعداد 22 ہو گئی ہے۔

متاثرہ بچوں کے والدین نے سرکاری ہسپتالوں میں زندگی بچانے کے لیے ضروری ادویات سمیت دیگر سہولیات کی عدم دستیابی کی شکایت کی۔ والدین نے ان کی گھر کی دہلیز پر صحت کی بہتر سہولیات پہنچانے کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ انہیں اپنے بچوں کے علاج کے لیے اپنے علاقے سے میلوں دور مٹھی میں جانا پڑتا ہے۔

News Code 1887245

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =