شام سے امریکی اتحادی فوجیوں کی واپسی شروع

امریکی سربراہی میں شام میں برسر پیکار اتحادیوں نے کہا ہے کہ شام سے فوجیوں کی واپسی شروع ہوچکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی سربراہی میں شام میں برسر پیکار اتحادیوں نے کہا ہے کہ شام سے فوجیوں کی واپسی شروع ہوچکی ہے۔

امریکی سربراہی اتحاد کے ترجمان کرنل سین ریان کا کہنا تھا کہ کمبائنڈ جوائنٹ ٹاسک فورس آپریشن انہرینٹ ریزولو (سی جے ٹی ایف-او آئی آر) نے شام سے اپنے فوجیوں کی واپسی کے عمل کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ متحرک سیکیورٹی کا خیال رکھے بغیر ہم حتمی تاریخ، مقام یا فوجیوں کی نقل و حرکت پر بات نہیں کریں گے۔ انسانی حقوق کی شامی تنظیم کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اتحادیوں نےشمال مشرقی صوبے حسکہ میں رمیلان ائرفیلڈ پر اپنی فوجیوں کی کمی شروع کردی ہے۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 19 دسمبر کو اپنے بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے شام سے امریکی فوجیوں کے مکمل انخلا کا حکم دے دیا ہے جو ایک اندازے کے مطابق تقریباً 2ہزار ہے۔

News Code 1887213

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 5 =