چین 2020 میں امریکہ سے دنیا کی سب سے بڑی معیشت کا اعزاز چھین لے گا

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی تحقیق کے مطابق چین 2020 میں امریکہ سے دنیا کی سب سے بڑی معیشت کا اعزاز چھین لے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی تحقیق کے مطابق چین 2020 میں امریکہ سے دنیا کی سب سے بڑی معیشت کا اعزاز چھین لے گا۔ اس تحقیق کے بینک نے جی ڈی پی اور قوت خرید کے پیمانوں کو مدنظر رکھا۔

اگر قوت خرید کی بات کی جائے تو چین پہلے ہی اس حوالے سے دنیا کی سب سے بڑی معیشت تصور کیا جاتا ہے مگر جی ڈی پی کے لحاظ سے امریکہ بدستور سبقت حاصل کیے ہوئے ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ 2020 میں پہلے چین نمبرون کی پوزیشن پر آجائے گا اور پھر 2030 تک بھارت امریکہ کو پیچھے چھوڑ کر دوسری بڑی معاشی طاقت بن جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق آنے والی دہائی میں بھارت کا سالانہ جی ڈی پی شرح نمو 6 فیصد سے بڑھ کر لگ بھگ 8 فیصد ہوجائے گی۔ مجموعی طور پر آنے والی دہائی میں ایشیائی ممالک اقتصادی طور پر طاقتور ہوکر ابھریں گے۔

مجموعی طور پر ایشیائی جی ڈی پی امریکہ اور یورو زون کے برابر ہوجائے گا، جس کے نتیجے میں 2030 تک 10 بڑی معیشتوں میں سے 6 کا تعلق ایشیا سے ہوگا۔

News Code 1887212

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 10 =