پاکستانی بحریہ کے جہازوں کا بندر عباس کا دورہ

پاکستانی بحریہ کے جہازوں پی این ایس خیبر، راہ نورد ، مدد گار اورپاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے جہاز ژوب نے ایران کی بندرگاہ بندر عباس کا دورہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی بحریہ کے جہازوں پی این ایس خیبر، راہ نورد ، مدد گار اورپاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے جہاز ژوب نے ایران کی بندرگاہ بندر عباس کا دورہ کیا۔

پاکستانی بحریہ کے ترجمان کے مطابق بندر گاہ آمد پر ایرانی بحریہ کے آفیسرز نے جہاز کاپُر جوش استقبال کیا اورمشن کمانڈر کموڈور محمد سلیم نے ایرانی فرسٹ نیول ریجن کے کمانڈر اور گورنر ہرمزگان سے ملاقاتیں کی۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مختلف ممالک کے سفارت کاروں اور ایرانی بحریہ کے آفیسرزنے پی این ایس خیبر کا دورہ بھی کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ جہازوں کے ان دوروں سے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

News Code 1887206

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =