مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے این ڈی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی ممالک نے ایران سے کئے گئے اپنے وعدے پر عمل نہیں کیا۔ ایرانی وزير خارجہ نے ہندوستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے کہا کہ امریکہ کا دوسرے ممالک پر ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات ختم کرنے کے سلسلے میں دباؤ بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ ایرانی وزير خارجہ نے کہا کہ ایران اور ہندوستان کے تعلقات صرف اقتصادی شعبہ تک محدود نہیں ہیں بلکہ ایران اور ہندوستان دو طرفہ تعلقات علاقائی کی سکیورٹی کے لئے بھی بہت ہی اہم ہیں۔ جواد ظریف نے کہا کہ یورپی ممالک نے امریکی دباؤ کی وجہ سے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں اپنے وعدوں کو عملی جامہ نہیں پہنایا۔ انھوں نے کہا کہ ایران گذشتہ 40 برس سے امریکی پابندیوں کا بڑی استقامت کے ساتھ مقابلہ کررہا ہے اور ایرانی قوم امریکہ کو سیاسی اور فوجی جنگ کے ساتھ ساتھ اقتصادی جنگ میں بھی شکست اور ناکامی سے دوچار کردےگی۔ انھوں نے کہا کہ چین، روس، ہندوستان ، عراق، ترکی ،افغانستان اور دیگر ممالک کے ساتھ ایران کے تعلقات مضبوط ہیں ۔ اور ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملکر امریکہ کو ہر میدان میں شکست دینے پر قادر ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے کہا ہے کہ یورپی ممالک نے مشترکہ ایٹمی معاہدے میں ایران سے کئے گئے اپنے وعدے پر عمل نہیں کیا۔
News ID 1887172
آپ کا تبصرہ