مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی اور اقلیتوں کے لیڈر چک شومر نے میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر سے متعلق خطاب پر امریکی صدر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
اپوزیشن کی جانب سے میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کی منظوری نہ دینے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیلی وژن پر خطاب کرتے ہوئے حکومتی شٹ ڈاؤں برقرار رکھنے کی دھمکی دے دی۔
امریکی صدر کے خطاب کے فوری بعد ڈیمو کریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی اور سینیٹ میں اقلیتوں کے لیڈر چک شومر نے ویڈیو بیان جاری کردیا۔ دونوں رہنماؤں نے کہا کہ امریکی جمہوریت اس طرح کام نہیں کرتی اور نہ ہی جذباتی انداز سے حکومت چلائی جا سکتی ہے۔ صدر قوم میں ڈر پھیلانے، حکومتی بحران بڑھانے اور اپنی ناکامی چھپانے کے لیے ٹی وی پر آئے اور ناقص معلومات پر مبنی خطاب کیا۔
امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا کہ میکسیکو سرحد اور حکومتی شٹ ڈاؤن پر صدر ٹرمپ نے ڈر کو چُنا ہے جب کہ ڈیموکریٹس حقائق سے بات شروع کرنا چاہتے ہیں۔ چک شومر نے کہا کہ امریکی صدر میکسیکو کو سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کے لیے رقم ادا کرنے پر آمادہ نہ کرسکے، امریکی عوام کو بھی مطمئن نہیں کرسکے اور کانگریس کو بل کی منظوری دینے پر راضی نہیں کر پائے تو حکومتی شٹ ڈاؤن کردیا۔
آپ کا تبصرہ