مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ آف دا یونین خطاب اس لیےمنسوخ کیا گیا ہے کیونکہ نینسی پلوسی حقیقت سننا نہیں چاہتیں۔
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ نینسی پلوسی نہیں چاہتی کہ عوام جانیں کہ کیا ہو رہا ہے، وہ سچائی سے خوفزدہ ہیں، جبکہ امریکی عوام حقیقت جاننا چاہتے ہیں اور اس سے انہیں آگاہ کیا جائے گا۔
امریکہ کی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نے اعلان کیا تھا کہ شٹ ڈاؤن کے خاتمے تک اسٹیٹ آف دا یونین خطاب نہیں ہوسکتا۔
دوسری جانب امریکی صدرٹرمپ نے رواں ہفتےاسٹیٹ آف دا یونین خطاب کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر نینسی پلوسی نےخط کےذریعے واضح کیا کہ ایوان صدر ٹرمپ کو خطاب کی اجازت نہیں دے گا۔
واضح رہے کہ امریکہ میں شٹ ڈاؤن مارچ تک جاری رہنےکی صورت میں کئی اہم پروگرام ختم کیے جانے کا خدشہ ہے۔
آپ کا تبصرہ