9 جنوری، 2019، 10:59 AM

میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر ضروری ہے، ٹرامپ

میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر ضروری ہے، ٹرامپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعوی ہے کہ میکسیکو کی سرحد پر سیکیورٹی اور انسانی بحران سنگین ہوتا جا رہا ہے اور دیوارکی تعمیر سرحدی سیکیورٹی کے لیے لازمی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعوی ہے کہ میکسیکو کی سرحد پر سیکیورٹی اور انسانی بحران سنگین ہوتا جا رہا ہے اور دیوارکی تعمیر سرحدی سیکیورٹی کے لیے لازمی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ ٹیلی وژن پر امریکی قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرحدی دیوار کی تعمیر کے لیے 5اعشاریہ 7ارب ڈالر درکار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سینیٹر چک شومر اور دیگر ڈیموکریٹس ماضی میں دیوار کی حمایت کرتے رہےہیں، میرے صدر بنتے ہی انہوں نے اپنا ذہن بدل لیا۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ ڈیموکریٹ نے بارڈر سیکیورٹی کےلیے فنڈ کی منظوری نہ دی تو حکومتی شٹ ڈاؤن جاری رہے گا، کانگریسی رہنماؤں کو جمعرات کو مذاکرات کے لیے وائٹ ہاؤس بلایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی سرحد سے امریکا میں منشیات کی اسمگلنگ ہوتی ہے،غیر قانونی طور پر امریکا آنے والے ہزاروں امریکیوں کو قتل کر چکے ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ میری انتظامیہ نے کانگریس کو میکسیکو بارڈر کو محفوظ بنانے کےلیے تفصیلی تجاویز دی تھیں،یہ تجاویز امریکہ کو ہمیشہ سے زیادہ محفوظ بنا سکتی ہیں۔

ٹرمپ کے خطاب پر اپوزیشن ڈیمو کریٹ نے تنقید کی ہے، ہاؤس اسپیکر نینسی پلوسی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کو امریکی ٹیکس گزاروں کا پیسہ دیوار کی تعمیر پر خرچ کرنےکا خبط سوار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عورتیں اور بچے سیکیورٹی خطرہ نہیں، یہ انسانی چیلنج ہے، ٹرمپ کہتے ہیں کہ شٹ ڈاؤن مہینوں بھی جاری رکھ سکتا ہوں جو درست نہیں۔

News ID 1887147

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha