افغان صدر کے نمائندہ خصوصی پاکستان کا دورہ کریں گے

افغان مفاہمتی عمل کے حوالے سے بات چیت کرنے کیلئے افغان صدر کے نمائندہ خصوصی آج پاکستان پہنچیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے دنیا نیوزکے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان مفاہمتی عمل کے حوالے سے بات چیت کرنے کیلئے افغان صدر کے نمائندہ خصوصی آج پاکستان پہنچیں گے۔ اطلاعات کے مطابق افغان صدر کے نمائندہ خصوصی عمر داؤد زئی 8 سے 11 جنوری تک پاکستان میں قیام کریں گے۔ ان کی دفترخارجہ میں پاکستانی حکام کے ساتھ وفود کی سطح پر ملاقات ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر داؤد زئی کی پاکستانی وزیر خارجہ سے بھی ملاقات ہوگی جس میں افغان مفاہمتی عمل پربات چیت ہوگی۔ خیال رہے کہ عمر داؤد زئی  افغانستان کی اعلی امن کونسل کے سیکریٹریٹ کے سربراہ  بھی ہیں۔

News Code 1887121

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 11 =