مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے بھکرمیں کارروائی کرتے ہوئے ایک خود کش بمبار کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع ملنے پر بھکر میں خانسر چوک کے قریب چھاپہ مار کر ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا۔ اس کے قبضے سے خود کش جیکٹ، دستی بم، دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈی پی او نے بتایا کہ مبینہ دہشت گرد کا نام محمد یوسف عرف حمزہ ہے جو رحیم یار خان کا رہائشی ہے۔
پاکستانی پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے بھکرمیں کارروائی کرتے ہوئے ایک خود کش بمبار کو گرفتار کرلیا ہے۔
News ID 1887069
آپ کا تبصرہ