5 جنوری، 2019، 1:40 PM

افغانستان میں طالبان کے حملے میں 7 اہلکار ہلاک

افغانستان میں طالبان کے حملے میں 7 اہلکار ہلاک

افغانستان میں طالبان کے سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے میں 7 بارڈر پولیس کے اہلکار ہلاک جبکہ 4 زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے میں 7 بارڈر پولیس کے اہلکار ہلاک جبکہ 4 زخمی ہو گئے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے صوبہ قندھار کے سرحدی ضلع اسپن بولدک میں قائم ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ اس حملے میں 7 افغان بارڈر پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ افغان فورسز کی جوابی کارروائی میں طالبان کے 16 شدت پسند مارے گئے اور 11 زخمی ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں اور طالبان شدت پسندوں کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

News ID 1887037

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha