3 جنوری، 2019، 9:42 PM

کیرالہ میں سبری مالا مندر میں خواتین کے داخلے کے بعد مظاہرے پھوٹ پڑے

کیرالہ میں سبری مالا مندر میں خواتین کے داخلے کے بعد مظاہرے پھوٹ پڑے

ہندوستان کی جنوبی ریاست کیرالہ میں سبری مالا مندر میں خواتین کے داخلے پر مشتعل افراد کے حملوں میں ایک خاتون ہلاک اور 38 پولیس اہلکاروں سمیت 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نےہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی جنوبی ریاست کیرالہ میں سبری مالا مندر میں خواتین کے داخلے پر مشتعل افراد کے حملوں میں ایک خاتون ہلاک اور 38 پولیس اہلکاروں سمیت 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والی 55 سالہ سماجی رکن سمیتی پتھراؤ کے باعث زخمی ہو گئی تھیں تاہم ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے دم توڑ گئیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بھر میں متعدد مقامات پر انتہا پسند ہندؤں نے پولیس اہلکاروں اورعام شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پولیس کے تعاون سے 2 خواتین نے مشتعل ہندوؤں کی نظروں سے بچ کر سبری مالا مندر میں داخل ہوکر صدیوں پرانی روایت توڑ دی تھی۔  واضح رہے کہ سبری مالا مندر میں 10 سے 50 سال کی عمر تک کی خواتین کو داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی۔

ادھر ہندوستانی سپریم کورٹ نے انتہائی مقدس سمجھے جانے والے  " سبری مالا مندر"  میں ہر عمر کی خواتین کو داخلے کی اجازت دی تھی۔  مشتعل افراد نے خواتین کو مندر میں داخل کرانے کی کوشش پر کیرالہ حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ پرتشدد واقعات کے تناظر میں سبری مالا مندر کو ہر خاص و عام کے لیے بند کردیا گیا۔

News ID 1887005

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha