بھارت میں سبری مالا مندر میں خواتین کے داخل ہونے پر پابندی جاری

بھارتی ریاست کیرالہ کے سبری مالا مندر میں داخل ہونے والی2 خواتین دربدر ہو گئیں اور ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد ان سے چھپتی پھر رہی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست کیرالہ کے سبری مالا مندر میں داخل ہونے والی2 خواتین دربدر ہو گئیں اور ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد ان سے چھپتی پھر رہی ہیں۔

بھارتی سپریم کورٹ کے خواتین کے داخلے کے حوالے سے حکم نامے کے بعد سبریمالا مندر مزید متنازع ہو گیا، اس فیصلےکے فوراً بعد ریاست کیرالہ میں پرتشدد فسادات پھوٹ پڑے۔سیکڑوں افراد احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ عورتوں کے مندر میں داخل ہونے سے پیروکاروں کے جذبات کو ٹھس پہنچی ہے۔

اس تمام صورتحال کے باوجود مندر میں داخل ہونے والی دونوں خواتین بندو اور کناکا پر جوش ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ہمیں کسی کا خوف نہیں، ہمارا ایک ہی مقصد ہے کہ ہمیں عبادت کے لئے مندر جانا ہے۔

News Code 1887227

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 9 =