مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں مزید 4 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی سکیورٹی فورسز نے ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں سرچ آپریشن کے دوران محاصرہ کرکے علیحدگی پسندوں کو ہلاک کیا جبکہ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ہندوستانی فورسز نام نہاد فوجی آپریشن کے دوران عام شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ مقامی انتظامیہ نے ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ہے۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں مزید 4 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1887002
آپ کا تبصرہ