3 جنوری، 2019، 1:52 PM

نواز شریف جیل میں اپنے کمرے کی صفائی خود کریں گے

نواز شریف جیل میں اپنے کمرے کی صفائی خود کریں گے

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل میں سزا کی مدت پوری کررہے ہیں ، جہاں انھیں اپنے کمرے کی صفائی خود کرنا ہوگي۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل میں سزا کی مدت پوری کررہے ہیں تاہم پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ وہ نواز شریف کی جانب سے انہیں ایک قیدی فراہم کرنے کی درخواست پوری نہیں کرسکتے اور مسلم لیگ (ن) کے قائد کو اپنا کمرہ خود صاف کرنا ہوگا۔انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات شاہد سلیم بیگ کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے کہا گیا ہے کہ العزیزیہ اسٹیل ملز کیس میں انہیں ملنے والی 7 سال قید کی سزا کے دوران انہیں اپنا جیل کا کمرہ خود صاف کرنا ہوگا۔گورنر پنجاب چوہدری سرور کے ساتھ گورنر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جیل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا کیس انتہائی حساس تھا اور انہیں ان کے بیرک سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔جیل مینوئل کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم سے ان کا کمرہ خود صاف کرنے کا کہا گیا ہے۔

News ID 1886986

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha