1 جنوری، 2019، 11:57 PM

پاکستان کا ہندوستانی ڈرون طیارہ گرانے کا دعوی

  پاکستان کا ہندوستانی ڈرون طیارہ گرانے کا دعوی

پاکستانی فوج نے جاسوسی کی غرض سے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے ہندوستانی ڈرون طیارے کو مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج نے جاسوسی کی غرض سے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے ہندوستانی ڈرون طیارے کو مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے علاقے آزاد کشمیر باغ سیکٹر میں ہندوستانی جاسوس طیارہ مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔ یہ ڈرون ایک کواڈ کاپٹر ہے جو جاسوسی کی غرض سے سرحد عبور کرکے پاکستانی حدود میں داخل ہوا تھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ کسی کواڈ کاپٹر کو بھی سرحد عبور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

News ID 1886952

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha