مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی حکومت کے وفاقی وزراء فواد چوہدری، فروغ نسیم،زبیدہ جلال،نور الحق،علی زیدی،وزیر مملکت شہریار آفریدی اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے الیکشن کمیشن میں اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کئی وفاقی وزرا سمیت 688 اراکین اسمبلی نے الیکشن کمیشن میں اثاثہ جات کی تفصیلات بھی جمع نہیں کرائیں۔الیکشن کمیشن نے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے اراکین پارلیمنٹ کی فہرست جاری کردی ہے۔فہرست کے مطابق 1174 اراکین پارلیمنٹ میں سے 486 نے اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرادی ہیں جبکہ 688 اراکین نے تاحال یہ ذمہ داری ادا نہیں کی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی آخری مہلت 15 جنوری ہے،جن اراکین نے مقررہ تاریخ تک تفصیلات فراہم نہیں کی ان کی رکنیت 16 جنوری سے معطل کردی جائے گی۔ معطلی کی تلوار جن وفاقی وزراء اور اراکین قومی اسمبلی پر تن گئی ہے،ان میں فواد چوہدری، غلام سرور خان، عامر کیانی، شہریار آفریدی، نورالحق، علی زیدی، فروغ نسیم، زرتاج گل، زبیدہ جلال، محمد میاں سومرو،شفقت محمود، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری،عامر لیاقت حسین بھی شامل ہیں۔
آپ کا تبصرہ