1 جنوری، 2019، 8:02 PM

طالبان نے ایرانی حکام کے ساتھ ملاقات اور مذاکرات کی تصدیق کردی

طالبان نے ایرانی حکام  کے ساتھ  ملاقات اور مذاکرات کی تصدیق کردی

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک پیغام میں طالبان کے اعلی وفد کی ایرانی حکام کے ساتھ ملاقات اور مذاکرات کی تصدیق اور تائید کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک پیغام میں طالبان کے اعلی وفد کی ایرانی حکام کے ساتھ ملاقات اور مذاکرات کی تصدیق اور تائید کردی ہے۔ طالبان کے ترجمان کے مطابق طالبان وفود کا امن مذاکرات کے سلسلے ہمسایہ ممالک کا دورہ معمول کی بات ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ایرانی حکام نے کہا تھا کہ افغانستان میں جاری 17 سالہ تنازع کے خاتمے کے لیے مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت کی غرض سے افغان طالبان کا وفد تہران پہنچا اور اس نے ایران کے نائب وزير خآرجہ عباس عراقچی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ ایران اور طالبان کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں افغان حکومت آگاہ ہے اور ایران افغانستان میں پائدار امن کے قیام کے سلسلے میں افغان حکومت اور افغان قوم کی ہر ممکن حمایت کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

News ID 1886942

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha