1 جنوری، 2019، 12:15 PM

پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ

پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ

پاکستان اور ہندوستان نے 1988 کے معاہدے کے تحت جوہری تنصیبات اور ہتھیاروں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان نے 1988 کے معاہدے کے تحت جوہری تنصیبات اور ہتھیاروں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے۔

پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 31 دسمبر 1988 کے معاہدے کے تحت پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ہر سال یکم جنوری کو سرکاری سطح پر جوہری تنصیبات، ہتھیاروں اور سہولیات سے متعلق فہرستوں کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔ فہرستوں کے تبادلے کا مقصد جوہری تنصیبات کا ہر ممکن تحفظ یقینی بنانا ہے۔

ہر سال کی طرح یکم جنوری 2019 کو بھی پاکستان نے جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرست اسلام آباد میں ہندوستانی ہائی کمیشن کے نمائندے کے حوالے کردی۔ اسی طرح ہندوستانی دفتر خارجہ نے بھی جوہری تنصیبات اورسہولیات کی لسٹ پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کردی۔

News ID 1886928

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha