مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عیسائی ممالک میں نئے عیسوی سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے لوگ بے تاب ہیں اور اب نئےسال کا آغاز نیوزی لینڈ سے ہوگیا ہے۔ آکلینڈ کے سکائی ٹاور پر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئے سال کو شہریوں کو خوش آمدید کہا، یہ مںظر دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے غیرملکی بھی موجود تھے ۔ اطلاعات کے مطابق نیوزی لینڈ میں گھڑی پر رات کے 12 بجتے ہی سال 2019 کا شاندار استقبال کیا گیا، اس موقع پر آتشبازی کا نظارہ دیکھنے ہزاروں افراد موجود تھے۔گھڑی پر 12 بجتے ہی سٹی ٹاور پر آتشبازی ہوئی اور پورا علاقہ رنگ و نور میں غرق ہوگیا۔اسی طرح آسٹریلیا کے شہر سڈنی، شمالی و جنوبی کوریا، ہانگ کانگ، بیجنگ اور تائی پے میں بھی آتش بازی ہوگی۔ امریکی شہر نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر ڈھائی ہزار سے زائد ایل ای ڈی لائٹوں سے بنی کرسٹل بال کی رونمائی کی تقریب میں لاکھوں افراد شرکت کریں گے۔
عیسائی ممالک میں نئے عیسوی سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے لوگ بے تاب ہیں اور اب نئےسال کا آغاز نیوزی لینڈ سے ہوگیا ہے۔
News ID 1886919
آپ کا تبصرہ