مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں پارلیمانی الیکشن کے دوران سیاسی کارکنوں میں جھڑپوں اور پولیس فائرنگ سے اب تک 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ حکومت نے اس موقع پر انٹرنیٹ سروس بند کردی ہے۔ پولیس کی فائرنگ اور سیاسی کارکنوں میں تصادم کے دوران 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے زیادہ تر کا تعلق اپوزیشن جماعتوں سے ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے حکومت پر دھاندلی کے الزام عائد کیے ہیں۔
300 نشستوں کے لیے انتخابات میں تقریبا 10 کروڑ لوگ ووٹ دینے کے اہل ہیں۔ حکمراں جماعت عوامی لیگ اور اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے تاہم حکمراں جماعت کی فتح کے امکانات روشن ہیں۔
آپ کا تبصرہ