مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی گرفتاری خطرناک کھیل ہوگا اور اس سے ملک افراتفری کا شکار ہو جائےگا۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی گرفتاری کے لیے دل اور گردہ چاہیے، بلاول بھٹو کی گرفتاری خطرناک کھیل ہوگا، اس سے ملک افرا تفری کا شکار ہو گا، بلاول کو گرفتار کرنا ممکن نہیں لیکن ان سے کچھ بعید بھی نہیں۔خورشید شاہ نے کہا کہ سندھ میں گورنر راج لگانا ممکن نہیں، آئین اور قانون میں کوئی گنجائش نہیں، مارشل لاء کے ذریعے آئین ختم کر کے گورنر راج لگایا جا سکتا ہے، آئین ختم کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی اور گورنر راج کا نفاذ ملک کے لیے بہتر نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین کو چھیڑا گیا تو پاکستان کی سالمیت کو خطرہ لاحق ہوگا، وفاق کو چھیڑنا خطرناک کھیل ہوگا جب کہ سندھ میں ان ہاؤس تبدیلی کی ضرورت نہیں، مفروضوں پر کیسز بنائے گئے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے سیاستدانوں کی گرفتاری کے علاوہ کچھ نہیں کیا، سیاستدانوں سے جیلیں بھرنا پاکستان کے لیے اچھا نہیں ہے، عمران خان سے وہ کام کرائے جا رہے جو کوئی سیاستدان نہ کرتا۔ انہوں نے کہا کہ 40 سال ملک میں آمریت رہی، ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، اسٹیبلشمنٹ کو سوچنا چاہیے کہ ملک کے ساتھ کیا ہو رہا ہے، آمروں نے 4 دریا بیچ دیئے اور آج پاکستان کو پانی کے مسائل کا سامنا ہے۔
پاکستان کے پیپلزپارٹی کے رہنماخورشید شاہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی گرفتاری خطرناک کھیل ہوگا اور اس سے ملک افراتفری کا شکار ہو جائےگا۔
News ID 1886889
آپ کا تبصرہ