ایران میں 9 سال قبل رونما ہونے والے فتنہ سے ملک کو کافی نقصان پہنچا

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل حسین سلامی نے 9 دی کی مناسبت سے تہران میں ایک عظيم الشان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں 9 سال قبل رونما ہونے والے فتنہ کی وجہ سے ملک کو اقتصادی لحاظ سے بہت بڑا نقصان پہنچا ہے اور اس فتنہ کے رہنماؤں کی پیشانی پر مہر خیانت ثبت ہوچکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگآر کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل حسین سلامی نے 9 دی کی مناسبت سے تہران میں ایک عظيم الشان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں 9 سال قبل رونما ہونے والے فتنہ کی وجہ سے ملک کو اقتصادی لحاظ سے بہت بڑا نقصان پہنچا ہے اور اس فتنہ کے رہنماؤں کی پیشانی پر مہر خیانت ثبت ہوچکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ گذشتہ 40 برسوں میں ایرانی عوام متعدد بار اللہ تعالی کی حمایت اور نصرت کو اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کرچکی ہے۔ ایرانی قوم نے 5 ایام اللہ میں امریکہ کو شکست دی ،اور اس کی تمام گھناؤنی سازشوں کو ناکام بنا دیا۔ایرانی قوم نے 22 بہمن کو شاہ کی حکومت کا خاتمہ کرکے امیرکہ کو شکست سے دوچآر کیا، ایرانی قوم نے دوسرے مرحلے ميں امریکی سفارتخانے سے امریکی جاسوسوں کو گرفتار کرکے باہر نکال کر امریکہ کو شکست دیدی، تیسرے مرحلےایرانی قوم کی مدد کرتے ہوئے اللہ تعالی نے صحرائے طبس میں امریکی جہازوں کو تباہ کردیا اور ایرانی قوم کو فتح سے ہمکنار کیا ، ایرانی عوام نے چوتھے مرحلے ميں اللہ کی مدد سے  آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ میں بھی امریکہ کو شکست سے دوچار کردیا، اور ایرانی قوم نے پانچویںم رحلے ميں سن 1388 ہجری شمسی میں امریکہ کے خطرناک فتنہ کو بھی ناکام بنادیا اور اس فتنہ میں ملوث افراد کی خیانت کو بھی ایرانی عوام نے برملا کردیا۔ جنرل سلامی نے کہا کہ 88 ہجری شمسی کے فتنہ سے ملک کے اقتصاد کو کافی نقصان پہنچا ۔

جنرل سلامی نے کہا کہ آج امریکہ کو ایران کے مد مقابل ہر محاذ پر شکست کا سامنا ہے ، امریکہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوکر عالمی سطح پر تنہا ہوگیا ہے۔ امریکہ نے شام اور عراق میں اربوں ڈآلر خرچ کئے لیکن اسے کا کوئی نتیجہ نہیں ملا اور آج امریکہ شام سے خارج ہونے پر مجبور ہوگیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے دشمن آج مایوس ہوگئے ہیں البتہ انقلاب اسلامی کے خلاف ان کی  ریشہ دوانیوں اور گھناؤنی سازشوں کا سلسلہ جاری ہے البتہ ہم دشمن کا ہر محاذ پر مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔

News Code 1886885

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 16 =