ہندوستان کو پاکستان کا پانی چوری نہیں کرنے دیں گے

پاکستان کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ہندوستان کو پاکستان کا پانی چوری نہیں کرنے دیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ہندوستان کو پاکستان کا پانی چوری نہیں کرنے دیں گے۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے دریائے راوی اور عباسیہ لنک کینال سے پانی کی چوری کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ  ہندوستان کیوں ہمارا پانی چوری کررہا ہے، ہندوستان کو پاکستان کا پانی چوری نہیں کرنے دیں گے، کیا پنجاب حکومت کو دریائے راوی سے ہندوستان کی پانی چوری سے متعلق علم ہے؟، اگر پنجاب حکومت کو علم ہے تو کیا اقدامات کیے گئے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سیکرٹری آب پاشی پنجاب علی مرتضیٰ سے کہا کہ عباسیہ لنک کینال سے غریب کسانوں کا پانی چوری نہیں کرنے دیں گے، غریب کسانوں کا پانی چوری کرنا ان کا خون چوسنے کے مترادف ہے، پانی چوروں کے خلاف پولیس سے مل کر آپریشن کریں، کسی کا استحصال نہیں ہونے دیں گے۔ سپریم کورٹ نے سیکرٹری آب پاشی سے 4 جنوری کو عملدرآمد رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

News Code 1886878

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 3 =