تہران سمیت ملک بھر میں 9 دی کی مناسبت سے تقریبات کا آغاز

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں 9 دی کی سالگرہ کی مناسبت سے تقریبات کا آغازہوگيا ہے ۔ تہران میں امام حسین (ع) اسکوائر پر عظیم الشان ریلی کا اہتمام کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں 9 دی کی سالگرہ کی مناسبت سے تقریبات کا آغازہوگيا ہے۔  تہران میں امام حسین (ع) اسکوائر پر عظیم الشان ریلی کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس ریلی سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل حسین سلامی خطاب کریں گے۔ امام حسین (ع) اسکوائر پر منعقد ہونے والی عظیم الشان ریلی میں عوام بڑی تعداد میں شریک ہیں ۔ اس موقع پر ریلی میں شریک افراد نے امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد اور اللہ اکبر، خامنہ ای رہبر کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ اور ایران کے خلاف دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

News Code 1886877

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 2 =