سری لنکا میں اجتماعی قبر سے 278 ڈھانچے برآمد

سری لنکا میں خانہ جنگی کے خاتمے کے ایک دہائی بعد دریافت ہونے والی اجتماعی قبر سے 278 ڈھانچے برآمد کرلیے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سری لنکا میں خانہ جنگی کے خاتمے کے ایک دہائی بعد دریافت ہونے والی اجتماعی قبر سے 278 ڈھانچے برآمد کرلیے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سری لنکا کے شمالی شہر کے سینئر جوڈیشل میڈیکل افسر سمندرا راجاپکشے کا کہنا تھا کہ منار کے علاقے میں درجنوں خواتین، بچوں سمیت کئی افراد کو دفنایا گیا تھا جہاں تامل ٹائیگرز سرکاری فورسز سے جنگ لڑ رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اجتماعی قبر رواں برس مارچ میں مزدروں نے تعمیراتی کام کے دوران دریافت کی تھی۔

سمندرا راجاپکشے کا کہنا تھا کہ  118 دنوں تک کام کے بعد ہم نے 278 ڈھانچوں کو نکال لیا جو بچوں اور خواتین سمیت دیگر افراد کی باقیات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان میں 20 سے زائد بچوں کی باقیات ہیں۔سرکاری افسر کے مطابق  موت کی وجوہات جاننے کے لیے مزید فرانزک ٹیسٹ کی ضرورت ہوگی لیکن چند متاثرین باندھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا کام موت کی وجوہات کے حوالے سے شواہد اکھٹے کرنا اور ان کی شناخت کا تعین کرنا ہے۔

خیال رہے کہ منار سری لنکا میں تامل ٹائیگرز کے خلاف جنگ کا مرکز تھا جہاں 4 دہائیوں تک علیحدگی پسندوں سے خونی جھڑپیں جاری رہیں تاہم اس جنگ کا خاتمہ 2009 میں فوج کی فیصلہ کن کارروائی کے نتیجے میں ہوا۔

News Code 1886874

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 7 =