پاکستانی حکومت نے سابق صدر زرداری اور بلاول بھٹو کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے

پاکستانی حکومت نے سابق صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو اور فریال تالپور کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی حکومت نے سابق صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو اور فریال تالپور کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم آفس سے وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخاردرانی کی جانب سے جے آئی ٹی میں شامل 172 افراد کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ فہرست میں سابق صدرآصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری ، فریال تالپور، ملک ریاض حسین لوائی، امتیازشیخ، قائم علی شاہ ، مراد علی شاہ، رکن سندھ اسمبلی مکیش کمار چاولہ، سہیل انور سیال، ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظور قادر، علی کمال مجید، انور ماجد خواجہ، احسن رضا درانی،  قائم مقام چیئرمین ایس ای سی پی طاہرمحمود سمیت 172 لوگوں کے نام شامل ہیں۔ ادھرجعلی بینک اکاؤنٹس و منی لانڈرنگ کیس 31 دسمبر کوسماعت کے لئے مقررکردیا گیا ہے، جس کے لیے چیف جسٹس ثاقب نثار اورجسٹس اعجاز الاحسن پرمشتمل بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جے آئی ٹی کے سربراہ اورممبران ، آصف زرداری، فریال تالپورودیگرملزمان سمیت اٹارنی جنرل کو نوٹسزجاری کردیئے گئے ہیں۔

News Code 1886824

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 1 =