مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں متحدہ عرب امارات نے اپنا سفارتخانہ 7 سال بعد دوبارہ کھول دیا ہے۔ طلاعات کے مطابق 2011 میں شامی تنازع کے آغاز پر متحدہ عرب امارات کی جانب سے دمشق میں سفارتخانہ بند کیا گیا تھا ، لیکن متحدہ عرب امارات نے سات سال بعد ایک بار پھر اپنا سفارتخانہ دمشق میں کھول دیا ہے۔شامی حکومت کے وزیر اطلاعات نے کہاکہ اماراتی سفارت خانہ کھلنے کا اقدام صدر بشارالاسد کا مخالف عرب ریاستوں سے سفارتی تعلقات کو بڑھانے کی جانب ایک قدم ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات نے امریکہ، سعودی عرب، اسرائيل کے ساتھ ملکر شام میں دہشت گردی کو فروغ دیا اوروہابی دہشت گردوں کے ذریعہ شام میں بشار اسد کی حکومت کو گرانے کے لئے بہت زور لگایا ۔ لیکن امیرکہ اور اس کے اتحادیوں کو شام میں تاریخي شکست اٹھانا پڑی ۔ شام میں دہشت گردوں کی ناکامی کے بعد اب شام کے معاند اور دشمن عرب ممالک شام کے ساتھ دوبارہ سفارتی تعلقات قائم کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں روس اور ایران نے شام کی بھر پور مدد کی۔
شام میں متحدہ عرب امارات نے اپنا سفارتخانہ 7 سال بعد دوبارہ کھول دیا ہے۔
News ID 1886810
آپ کا تبصرہ