یمن جنگ میں سعودیہ کی سرپرستی امریکہ کررہا ہے

نیو یارک ٹائمز نے فاش کیا ہے کہ یمن جنگ میں سعودی عرب کی سرپرستی امریکہ کررہا ہے اور امریکہ کا ہاتھ ہر جگہ نظر آتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن جنگ میں سعودی عرب کی سرپرستی امریکہ کررہا ہے اور امریکہ کا ہاتھ ہر جگہ نظر آتا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ انسانی بحران میں ملوث ہے۔ امریکہ سعودی عرب کے ذریعہ مسلم ممالک میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے۔اخـار کے مطابق یمن میں گذشتہ تین سال سے جاری جنگ میں 40 ہزار افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں جن میں بچزں اور عورتوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ نیو یارک ٹائمز میں شائع ہونے والے آرٹیکل میں کہا گیا کہ سامنے آنے والے ہزاروں افراد کی ہلاکت متاثرین کی کل تعداد کا صرف ایک حصہ ہے اور امریکی حکومت حالات خراب کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ اخـار کے مطابق امریکہ نے سعودی عرب کو یمن کے نہتے عربوں کا قتل عام کرنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔ سعودی عرب یمن کے نہتے اور مظلوم عربوں کے خلاف ممنوعہ ہتھیار بھی استعمال کررہا ہے ، سعودی عرب نے یمن میں بھیانک اور سنگین جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

News Code 1886806

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 9 =