سعودی عرب کے وزير خارجہ عادل الجبیر عہدے سے برطرف

سعودی عرب کے ڈکٹیر بادشاہ شاہ سلمان نے کابینہ میں فوری تبدیلی کا فرمان صادر کرتے ہوئے وزیر خارجہ عادل الجبیر اور وزیر اطلاع رسانی کو عہدوں سے برطرف کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزيرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے ڈکٹیر بادشاہ شاہ سلمان نے کابینہ میں فوری  تبدیلی کا فرمان صادر کرتے ہوئے وزیر خارجہ عادل الجبیر اور وزیر اطلاع رسانی کو عہدوں سے برطرف کردیا ہے۔  سعودی عرب کے بادشاہ نے ابراہیم العساف کو سعودی عرب کا نیا وزير خارجہ مقرر کیا ہے۔ سعودی عرب کے نئے وزير خارجہ  کو سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے ایک سال قبل ہوٹل ریٹز کارلٹن میں گرفتار کرکے قید بھی کیا تھا۔ سعودی بادشاہ نے لندن میں سعودی عرب کے سفیر کو بھی بدل دیا ہے۔

News Code 1886804

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 13 =