شیخ رشید احمد نے رانا ثنا اللہ کو بدبودار آدمی قراردیدیا

پاکستان کے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثنا اللہ پرشدید تنقید کرتے ہوئے اسے بدبودار آدمی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ رانا ثناءاللہ سے متعلق بات کرنے کے لیے رومال ساتھ رکھنا ضروری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لاہو رمیں  پریس کانفرنس میں مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثنا اللہ پرشدید تنقید کرتے ہوئے اسے بدبودار آدمی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ رانا ثناءاللہ  سے متعلق بات کرنے کے لیے رومال ساتھ رکھنا ضروری ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ چیف جسٹس نے رائل پام کےحوالےسے تاریخی فیصلہ کیا ہے، ریلوے کی زمین نہ فروخت جاسکے گی اور نہ ہاؤسنگ اسکیم بنے گی۔ شیخ رشید نے کہا کہ ہم ریلوے میں موجود کالی بھیڑوں کا خاتمہ کریں گے، نواز شریف کو کرپشن پر 7 سال کی سزا ہوئی ہے اگر میں نے کرپشن کی تو مجھے 14 سال کی ہونی چاہیے۔

کراچی سرکلر ریلوے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ متبادل جگہ کا انتظام کرنے کے لیے لوگوں کو 25 دن کا نوٹس دے دیا ہے، متعلقہ لوگوں کو خبردار کرتا ہوں ریلوے کی زمین دینے کو تیار ہیں، سندھ حکومت ان کو آباد کرے، اس وقت سرکلر ریلوے کی زمین خالی نہ ہوئی تو کبھی نہیں ہوسکے گی۔

News Code 1886803

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 8 =