بنگلہ دیش میں اپوزیشن جماعتوں10 ہزار سے زائد کارکنان گرفتار

بنگلہ دیش کی اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ رواں ہفتے ہونے والے انتخابات کے پیشِ نظر پولیس نے حزبِ اختلاف کی جماعتوں سے تعلق رکھنےوالے ساڑھے 10 ہزار سے زائد کارکنان کو حراست میں لے لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش کی اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ رواں ہفتے ہونے والے انتخابات کے پیشِ نظر پولیس نے حزبِ اختلاف کی جماعتوں سے تعلق رکھنےوالے ساڑھے 10 ہزار سے زائد کارکنان کو حراست میں لے لیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کایہ بھی کہنا ہے کہ انتخابات سے قبل اتنے بڑے پیمانے پر گرفتاریاں خوف وہراس کی فضا پھیلانے کی کوشش ہے۔

ا س سلسلے میں بنگلہ دیش کی سابق حکمران اور حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی جس کی سربراہ سابق وزیراعظم خالدہ ضیا 17 سال قید کی سزا کے باعث جیل میں ہیں ، کا کہنا تھا کہ اب تک 7 ہزار 21 کارکنان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

دوسری جانب اسلامی تنظیم جماعتِ اسلامی کا کہنا ہے کہ ساڑھے 3 ہزار سے زائد کارکنان کو گرفتار کیا جاچکا ہے، خیال رہے کہ جماعتِ اسلامی کے انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد ہے لیکن اس سے وابستہ افراد آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

News Code 1886781

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 0 =