مہرخبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر گوجرانوالہ کو سی ٹی ڈی نے کرسمس پر بڑی تباہی سے بچا تے داعش کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گرجا گھروں اور حساس مقامات کونشانہ بنا نے کی منصوبہ بندی کرنیوالے 4 القاعدہ دہشت گرد گرفتار کرلیے، بارودی مواد بھی برآمد کرلیا گیا۔ منگل کو سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر شیخوپورہ روڈ کے قریب واقع فرانسیس آباد میں کارروائی کی۔ دہشت گردوں کی شناخت محمد توسین، محمد جنید، منیر احمد اور تاج شاہ کے نام سے ہوئی ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
پاکستان کے شہر گوجرانوالہ کو سی ٹی ڈی نے کرسمس پر بڑی تباہی سے بچا تے داعش کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
News ID 1886773
آپ کا تبصرہ