ہندوستان میں بیٹی نے ماں کو قتل کردیا

ہندوستانی ریاست تامل ناڈو میں ایک بدبخت بیٹی نے فیس بک پر لڑکے سے بات کرنے سے روکنے پر ماں کو ہی قتل کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست تامل ناڈو میں ایک بدبخت بیٹی نے فیس بک پر لڑکے سے بات کرنے  سے روکنے پر ماں کو ہی قتل کردیا۔ اطلاعات  کے مطابق  یہ دردناک واقعہ ریاست تامل ناڈو میں پیش آیا جہاں 19 سالہ لڑکی نے فیس بک فرینڈ سے  روابط  قائم کرنے کی اجازت نہ دینے  پر ماں کو دوستوں کی مدد سے قتل کردیا۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ 19 سالہ دیوی پریا  جو کہ بیچلز کی طالبہ ہے کی مقامی نوجوان سے فیس بک پر دوستی ہوئی جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ گہری ہوتی  گئی اور ان کے مراسم حد سے  بڑھ گئے۔ دیوی نے اپنے بوائے فرینڈ سریش کے بارے میں ماں کو بتایا جس پر والدہ نے سخت ناراضی کا اظہار کیا اور بیٹی کو سمجھایا کہ سوشل میڈیا پر بننے والے تعلقات حقیقی نہیں ہوتے، ماں کے روکنے پر بیٹی طیش میں آگئی اور اس نے اپنے اور سریش کے درمیان والدہ کو رکاوٹ سمجھ لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر ماں  کو راستے  سے ہٹانے کے لیے قتل کا منصوبہ بنایا اور اپنے دوستوں کو گھر بلا کر ڈنڈوں سے بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ماں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔چیخ و پکار کی آواز سن کر پڑوسی جب وہاں پہنچے تو ملزمان بھاگنے کی کوشش کررہے تھے  جنہیں مقامی لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ، جس کے بعد ملزمان نے پوری داستان پولیس کو بتادی، پولیس نے ماں کو قتل کرنے کے الزام میں بیٹی او ر اس کے دوست سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

News Code 1886752

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 1 =