مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف کو انتہائی سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق نوازشریف کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سےکوٹ لکھپت جیل لاہورمنتقل کرکے قیدی نمبرالاٹ کردیا گیا ہے، نواز شریف کو جیل میں پاکستان جیل خانہ جات قوانین 1978 کے رول 242 کے تحت سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ دیگر قیدیوں کی طرح نواز شریف سے بھی ان کے اہل خانہ اور دوست احباب ہفتے میں ایک بار ملاقات کر سکیں گے۔ اس حوالے سے سیکریٹری داخلہ پنجاب فضیل اصغر کا کہنا ہے کہ سینٹرل جیل کوٹ لکھپت میں نوازشریف کو بی کلاس کمرہ دیا گیا ہے۔ نوازشریف اور شہباز شریف ایک ہی کمپاؤنڈ میں الگ الگ کمروں میں ہوں گے، نواز شریف کے کمرے میں ٹیلی وژن، بستر، کمبل، ہیٹر، کرسی اور میزرکھوادی گئی ہے،اس کے علاوہ انہیں ایک مشقتی رکھنے اور گھر سے کھانا منگوانے کی سہولت میسر ہوگی ۔
پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف کو انتہائی سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کردیا گیا۔
News ID 1886750
آپ کا تبصرہ