ایرانی صدر کا انڈونیشیا کی حکومت اور عوام کے ساتھ  ہمدردی اور تعزیت کا اظہار

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے انڈونیشیا میں سونامی کے باعث سیکڑوں افراد کے جاں بحق ہونے پر انڈونیشیا کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے انڈونیشیا میں سونامی کے باعث سیکڑوں افراد کے جاں بحق ہونے پر انڈونیشیا کی حکومت اور عوام کے ساتھ  ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا ہے۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے اپنے پیغام میں انڈونیشیا میں سونامی میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ بھی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا  اوراللہ تعالی کی بارگاہ سے جاں بحق افراد کے لئے مغفرت اور ان کے پسماندگان کے لئے صبر کی دعا کی۔

News Code 1886711

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 3 =