امداد کے بدلے کوئی جنگ نہیں لڑیں گے

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سےملنے والی امداد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم امداد کے بدلے کوئی جنگ نہیں لڑیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سےملنے والی امداد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم امداد کے بدلے کوئی جنگ نہیں لڑیں گے، ہم امن کے داعی ہیں، امن کےلیے جو کردار ادا کرسکے کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹرزسےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوجائز پیسا بنائے اس کو غلط نہ سمجھیں، سرمایہ کاروں کی دلچسپی تب ہی بڑھے گی جب وہ پیسہ کمائیں گے، صنعت کو ری بیٹ نہیں دیں گے تو ان کادیوالیہ نکل جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ صنعتوں کو گیس اور بجلی سستی ملے گی، گورننس سسٹم ٹھیک کردیا تو ملک ٹیک آف کر جائے گا۔

سعودی عرب اور متحدہ عرب ماارات سے ملنے والی امداد کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امداد پر کوئی شرط عائد نہیں، امداد کے بدلے ہم نے کوئی جنگ نہیں لڑنی، ہم امن کے داعی ہیں اور امن کے لیے جو کردار ادا کرسکے کریں گے، پاکستان کی جہاں بھی ضرورت پڑی ثالثی کا کردار اداکرے گا، پاکستان کی فوج اب کسی اور کی جنگ نہیں لڑے گی۔

News Code 1886674

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 13 =