پاکستان کے ضلع کوہستان میں 4 افراد قتل

پاکستان کے ہزارہ ڈیویژن کے ضلع کوہستان میں واقع اپر کوہستان کے علاقے چیچنگ میں ایک ملزم نے فائرنگ کر کے 4 افراد کو قتل کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے ہزارہ ڈیویژن کے ضلع کوہستان میں واقع اپر کوہستان کے علاقے چیچنگ میں ایک ملزم نے فائرنگ کر کے 4 افراد کو قتل کردیا۔ ڈی پی او کوہستان کے مطابق ملزم کی فائرنگ سے ہلاک  ہونے والوں میں دوخواتین بھی شامل ہیں۔ ڈی پی او کا مزید کہنا ہے کہ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی ہیں جبکہ اس قتل کی واردات کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے نامزد ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

News Code 1886659

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =