مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن میں اثاثوں اور انتخابی اخراجات کی تفصیلات کے سلسلے میں درخواست جمع کرادی ہے ۔ پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے عمران خان کے اثاثوں اور انتخابی اخراجات کی تفصیلات مانگی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر سے علیمہ خان کی جائیداد کی تفصیلات اور منی ٹریل بھی مانگی ہیں ۔فرحت اللہ بابر نے کہا کہ ایس ای سی پی میں دائر درخواست میں جہانگیر ترین کے بے نامی اکاونٹس کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن میں اثاثوں اور انتخابی اخراجات کی تفصیلات کے سلسلے میں درخواست جمع کرادی ہے ۔
News ID 1886621
آپ کا تبصرہ