کمبوڈیا میں ایک ہزار سے زائد ہاتھی دانتوں کی اسمگلنگ ناکام

کمبوڈیا میں افریقی ہاتھی کے 1 ہزار سے زائد دانتوں کی اسمگلنگ کو ناکام بنادیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کمبوڈیا میں افریقی ہاتھی کے 1 ہزار سے زائد دانتوں کی اسمگلنگ کو ناکام بنادیا گیا۔

کمبوڈیا کے نوم پنہ پورٹ پر موزمبیق سے خفیہ طور پر بھیجے جانے والے 1 ہزار 23 ہاتھی دانت ضبط کرلیے گئے جن کا وزن 3.2 ٹن کے لگ بھگ ہے۔ یہ کمبوڈیا کی تاریخ میں پکڑی جانی والی سب سے بڑی کھیپ ہے۔ ہاتھی کے دانتوں کو بڑی مہارت کے ساتھ ایک کنٹینر میں ماربل کے پتھروں سے ڈھانپ کر چھپایا گیا تھا۔ موزمبیق سے آنے والی شپمنٹ گزشتہ برس سے پورٹ پر موجود تھی۔

پکڑی جانی والی کھیپ سے اندازہ ہوتا ہے کہ تمام تر پابندیوں کے باوجود ہاتھی دانت کی فروخت کا کام عروج پر ہے اور ہاتھی کی معدوم ہوتی نسل کو بچانے کے لیے اب تک اُٹھائے گئے اقدامات ناکافی ثابت ہوئے ہیں۔

News Code 1886562

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 2 =