چین پر کوئی حکم نہیں چلا سکتا

چین کے صدر شی چن پنگ نے کہا ہے کہ کوئی بھی عالمی قوت چین پر اپنی مرضی مسلط نہیں کرسکتی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شنہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے صدر شی چن پنگ نے کہا ہے کہ کوئی بھی عالمی قوت چین پر اپنی مرضی مسلط نہیں کرسکتی۔

چینی صدر شی چن پنگ نے کمیونسٹ پارٹی کی حکمرانی کے چالیس سال مکمل ہونے پر خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو نہ تو حق حاصل ہے نہ ہی اتنی جرات ہے کہ ہم پر اپنی مرضی مسلط کرسکے۔

صدر شی چن پنگ نے مزید کہا کہ چین پر کوئی حکم نہیں چلا سکتا، چین خوب جانتا ہے کہ اسے کیا کرنا چاہیے، چینی حکومت اپنی اصلاحات جاری رکھے گی جس سے عوام کے لیے سہولت اور آسانیاں پیدا کی جا سکیں گی۔  ہمیں معاشی جنگ سے نہ دھمکایا جائے۔

چین کے صدر نے قوم کو کمیونسٹ پارٹی کی حکمرانی کے 40 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسلسل محنت اور بہترین کارکردگی سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا اور چینی معیشت کو عروج بخشا۔ آج دنیا بھر میں دور تک چین کا کوئی مقابل نہیں ہے۔

News Code 1886557

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =