پاکستان کے سابق صدر نے جیل کو اپنا دوسرا گھر قراردیدیا

پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اگر گرفتار ہوا تو کیا ہوگا کیونکہ جیل تو میرا دوسرا گھر ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری نے حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر گرفتار ہوا تو کیا ہوگا کیونکہ جیل تو میرا دوسرا گھر ہے۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ حکومت لوگوں سے روزگار چھین رہی ہے، کراچی کی 50 سال پرانی ایمپریس مارکیٹ کو توڑ دیا گیا، روزگار دینے کے بجائے عوام سے روزگار چھینا جارہا ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ کراچی ملکی معیشت کا 63 فیصد دیتا ہے واپس کیا ملتا ہے؟ ہم صرف اپنا حصہ مانگ رہے ہیں، ڈنڈے سے ٹیکس نہیں لیا جاسکتا، گرفتار ہوا تو کیا ہوگا، جیل میرا دوسرا گھر ہے، پکڑ دھکڑ چھوڑ کر ملکی مسائل پر توجہ دیں، اداروں سے غیر جانبداری لینا ہے اختیار ہم خود لیں گے۔آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ سیاست سوچ سمجھ کر کی جاتی ہے، موجودہ حکومت انڈر 16 کھلاڑی ہے، حکومت تب ہی مضبوط ہوگی جب صوبے ساتھ ہوں گے۔

News Code 1886500

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 16 =