پاکستانی فوج کے سربراہ نے15 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے 15 وہابی دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے 15 وہابی دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی، دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں نے سزا ئےموت سنائی جب کہ 20  دہشت گردوں کو قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے، دہشت گردوں کا تعلق وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیموں سے تھا جب کہ ان میں کرسچین کالونی پشاور حملے میں ملوث دہشت گرد بھی شامل تھے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں نے دوران ٹرائل مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف بھی کیا، سزائے موت پانے والے دہشت گرد تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، دہشت گردی کی ان وارداتوں میں مجموعی طور پر 34 افراد شہید ہوئے جن میں مسلح افواج کے 21 اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 9 اہلکار شامل ہیں۔

News Code 1886492

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 9 =